صدارتی آرڈیننس سے متعلق حکومت کا بہت بڑا فیصلہ تفصیلات اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی

حکومت نے قانونی اصلاحات صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔


وزیراعظم نے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی، 8نے قوانین کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف قانونی اصلاحات کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون و انصا ف نے آرڈیننس تیار کرلیے ہیں۔
وزرات قانون نے 6 نئے آرڈیننس کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔تمام آرڈیننس کی تفصیلات پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ان آرڈیننس میں دیوانی معاملات میں اصلاحات کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔آرڈیننس کے ذریعے لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔

سپریئرکورٹس آرڈربل 2019ء بھی نئے قوانین میں شامل ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔
ہفتہ کو وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈارنے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے 17 اکتوبر کو پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفید ہو سکیں گے،وزیراعظم کی مشاورت سے لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store