حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا عمل مکمل کر لیا

حکومت کا غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا عمل مکمل فائل فوٹو حکومت کا غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا عمل مکمل

پاکستان کے ایوان بالا نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کی معمول کی کارروائی سے ہٹ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل ضمنی ایجنڈے میں پیش کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا ریکوڈک کا منصوبہ رک گیا تھا، جب تک ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے ایوان میں معمول کی کارروائی سے ہٹ کر بل پیش کرنے کی شدید مخالفت کی اور شور شرابا کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضار بانی اور طاہر بزنجو بھی بل کی مخالفت میں کھڑے ہو گئے اور ہاتھ ہلاکر بل کی مخالفت کی۔

سینیٹ نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کی شام 3 بجے تک ملتوی کر لیا۔

install suchtv android app on google app store