منڈی بہاوالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا: فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے۔

مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ منڈی بہاوالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنرمیٹنگ سے کام چلایا گیا، کیونکہ پٹواریوں اور انتظامیہ کا پولیس پر بس نہیں رہا، اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔ 

install suchtv android app on google app store