آخرکار وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کیا؟ فردوس اعوان نے صحیح معنوں میں سمجھا دیا

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کو اطلاع ہو کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ ’نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔ نوجوانوں کیلئے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے، ترقی کے عمل میں حصہ دار بنانے اور معاشی پہیے کو تیز کرنے کیلئے یہ اقدامات نا گزیر ہیں۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں۔ آسان قرضوں کی فراہمی اور مالی معاونت انہیں کاروبار کرنے اور با اختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاق ِپاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔‘

انہوں نے کہا’وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی و ترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔ جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کو اطلاع ہو کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے۔‘

 

install suchtv android app on google app store