فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیاگیا

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیاگیا فائل فوٹو فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیاگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی مستعفی ہونے والی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیاگیا۔اسپیکر پرویزالہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیربعد ہوگا۔فردوس عاشق اعوان احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں تاہم انہیں اسمبلی میں نہ جانے دیا گیا۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی ہونے کے ناطےاسمبلی جانےکی اجازت تھی۔اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں۔اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرنا ہے۔ بطور پارٹی ورکر کام کروں گی۔

install suchtv android app on google app store