مریم نواز ہی بکسے چور حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی،عظمیٰ بخاری

مریم نواز ہی بکسے چور حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی،عظمیٰ بخاری File Photo مریم نواز ہی بکسے چور حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی،عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ہی بکسے چور حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کے ایک بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز ڈبہ پارٹی کے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعصاب پر سوار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق کو مریم نواز فوبیا ہو گیا ہے اور ہمارے پاس اس فوبیا کا بھی علاج موجود ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیراشوٹر ترجمانوں کے مفت کے لنگر جلد بند ہونے والے ہیں، وقت آنے پر ایک ایک پیرا شوٹر کا سردرد اور پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کا علاج کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہی بکسے چور حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی، خیراتی مشیروں اور کرائے کے ترجمانوں کا ٹولہ تو اپنی تنخواہیں حلال کر رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store