امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے فائل فوٹو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

امیر قطر کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔
قطر کے امیر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔

وہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔

فریقین باہمی مفاد کے لیے مستحکم اقتصادی شراکت داری کے قیام کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

توقع ہے کہ شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

امیر قطر اس سے قبل 2015 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store