ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کونوٹس جاری فائل فوٹو الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کونوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے این اے دو سو پانچ گھوٹکی کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر خان گڑھ کا دورہ کیا تھا، جس پر پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر گھوٹکی کو تحریری شکایت کی تھی۔

جس میں کہا گیا تھا کہ ۔قوانین کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعدوزیراعظم، گورنر، وزرا اور ارکانِ اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے،مگر اس کے باوجود وزیراعظم نے این اے دو سو پانچ کا دورہ کیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کیا، شوکازنوٹس ریجنل الیکشن کمشنر نے جاری کیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کاانتخابی حلقے کادورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نوٹس موصول ہونے کے ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ این اے 205 کی نشست علی محمدمہر کے انتقال پر نشست خالی ہوئی تھی، جس پر اٹھارہ جولائی کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔

install suchtv android app on google app store