بلاگر بلال خان قتل کیس: ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق سے کیا روشناس

میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو میجر جنرل آصف غفور

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بلاگر بلال خان کے قتل کو بے رحمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی  مذمت اور مقتول کیلئےمغفرت کی دعا کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلال خان کا ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کیا جو اس وقت کا تھا جب آصف غفور کی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والے بلاگرز کے ساتھ تصویر سامنے آئی تھی۔ آصف غفور کی اکتوبر 2018 میں سامنے آنے والی اس تصویر پر خوب ہنگامہ برپا ہوا تھا ، اس تصویر پر بلاگر بلال خان نے بھی تنقید کی تھی۔ بلال خان نے تصویر کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک پیغام بھی بھیجا تھا جس کا جواب آنے پر انہوں نے تصویر کی حقیقت کی وضاحت کی تھی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلال خان کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے قتل کو بے رحمانہ قرار دیا اور اس کی بھرپور مذمت کی  ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اور مغربی میڈیا کا ایک مخصوص حصہ نوجوان بلاگر کے قتل کاالزام ریاستی ایجنسیوں پر عائد کرنے کا مذموم پراپیگنڈا کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مقتول بلاگر کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔ 

 

install suchtv android app on google app store