نیول چیف کا سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ، عید جوانوں کے ساتھ گزاری

نیول چیف کا سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ فائل فوٹو نیول چیف کا سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا۔ انہوں نے جہاز پر تعینات افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور بلند جذبے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسر اور جوان اس قوم کا فخر ہیں۔ دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

install suchtv android app on google app store