گوادر: پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران سمیت ایک جوان شہید

پاک بحریہ کا کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران سمیت ایک جوان شہید فائل فوٹو پاک بحریہ کا کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران سمیت ایک جوان شہید

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادار میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افسران سمیت ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا، پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کاہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کےباعث حادثے کا شکار ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا تاہم پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store