کیا آپ جانتے ہیں قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کو ہضم کرنے کیلئے کس چیز کا استعمال ضروری ہے؟

قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کو ہضم کرنے کیلئے کس چیز کا استعمال ضروری ہے فائل فوٹو قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کو ہضم کرنے کیلئے کس چیز کا استعمال ضروری ہے

عید کے بعد تقریباً ہر گھر میں گوشت کی مختلف ڈشز بننا شروع ہوجاتی ہیں، جس سے بدہضمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو تو اس قدر ہاضمے کا مسئلہ ہوجاتا کہ انہیں ہسپتال ہی لے جانا پڑتا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کو 3 ایسی چٹنیاں بتا رہے ہیں جو گوشت کو باآسانی ہضم کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔

نمبر 1 املی کی چٹنی:
املی کی چٹنی ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔ یہ خون کے بہاؤ کو بھی بہتر کرتی ہے، جو ہماری دل کی صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔

بنانے کا طریقہ:
املی کو تین سے چار گھنٹے کے لئے بھگو دیں پھر اس کو چھان لیں اور گھٹلیاں الگ کرلیں، پھر کڑاہی میں چھانی ہوئی املی ڈال کر ساتھ پانی شامل کریں اور اس کو پکائیں۔ اس میں آدھا چمچ نمک،کٹی ہوئی لال مرچ، بھنا ہوا زیرہ اور سونٹھ کو شامل کریں اور اس کو 15 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں چینی شامل کریں، املی کی چٹنی تیار ہے۔

نمبر 2 آلو بخارے کی چٹنی:
آلو بخارے میں موجود تمام وٹامنز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس کی بنی چٹنی ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔

بنانے کا طریقہ:
کڑاہی میں آلو بخارا اور پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں پھر 2 چٹکی لال مرچ، 2 چٹکی زیرہ پاوڈر اور 1 چٹکی کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ آلو بخارے کو اچھی طرح گلا لیں۔ اب اس میں ایک کپ چینی شامل کریں۔ جیسے جیسے ہم اسے پکائیں گے یہ گاڑا ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کریں۔ آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے۔

نمبر 3 پودینے کی چٹنی:
پودینہ کو ہاضمہ کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے اور ہم ہاضمے کے لئے پودینہ کا استعمال کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ اناردانہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمہ کے لئے بہترین ہے۔

بنانے کا طریقہ:
اس چٹنی کو بنانے کے لئے بلینڈر کی بجائے ڈنڈے کنڈے کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس سے ذائقہ میں فرق نہیں آتا۔
سب سے پہلے انار دانہ کو کوٹ لیں، پھر اس میں 2 پیاز اور 3 ٹماٹر ڈال کر پیس لیں۔ اس کے بعد 4 ہری مرچ اور پودینہ کو شامل کریں۔ نمک حسب ذائقہ استعمال کریں۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس لینے کے بعد آپ کی چٹنی تیار ہوگی۔ اس چٹنی سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ گوشت کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا ہاضمہ بھی ٹھیک ہوگا

install suchtv android app on google app store