بہن کی نوکری کا معاملہ، زرتاج گل کا جھوٹ پکڑا گیا

وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل

وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل کی بہن کو ڈپیوٹیشن پر نیکٹا کی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے جس پر ایک ہنگامہ سا برپا ہے تاہم اپنی بہن کے دفاع میں وفاقی وزیر خود میدان میں آئیں لیکن ان کو الٹا لینے کے دینے پڑگئے اور مبینہ طور پر غلط دعویٰ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق زتاج گل نے نیکٹا میں بھرتیوں کے اشتہار کے کٹے ہوئے ٹکڑے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ انہوں نے نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی کاپی بھی لگائی ۔

اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ "نیکٹا" میں افسروں کی بھرتیاں ڈیپیوٹیشن کے زریعے ہی ہوتی ہیں۔ میری بہن انیس گریڈ کی تجربہ کار افسر ہے۔ ان کا پی ایچ ڈی تھیسس کلیئر ہو چکا ہے۔ تعیناتی اشتہار کے مطابق ہوئی۔ تمام لوازمات پورے تھے۔ انسداد دہشت گردی میں ایم فل (MPhil) کیا ہوا ہے۔ ملک کی خدمت کرنے سے اسے نہیں روک سکتے۔

 تاہم زرتاج گل نے ا س اشتہار کا نچلا حصہ نہیں پڑھا جس میں دیگر ضروری معلومات بھی درج کی گئی تھیں۔ جس میں نیکٹا کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے اشتہار دیا گیاہے اور انتخاب کا طریقہ کار واضح کیا گیاہے ۔ اشتہار میں یہ بات واضح انداز میں درج کی گئی ہے کہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ نیکٹا کی جانب حتمی انتخاب کیلئے انٹرویو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ نمبر پانچ پر ایک اور ضروری معلومات درج کی گئیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے تمام افراد اپنی درخواست باقاعدہ درست راستے کے زریعے بھیجیں۔

 

install suchtv android app on google app store