سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

غلام سرور خان فائل فوٹو غلام سرور خان

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

غلام سرور خان نے ایک بیان سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس روز جو کچھ ہوا برا ہوا لہٰذا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کےلیے قربانیاں ہیں، یادگار شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیابت پر حملہ کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہاوس پرنہیں پاکستان کے دل پر حملہ کیا، میں ان تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

غلام سرور کا کہنا تھاکہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محاذ آرائی پالیسی سے اختلاف پارٹی کے ہر فورم پر بھی کیا، ہمیں محاذ آرائی اور اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store