سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزیر مذہبی امور تعینات

سینیٹر طلحہ محمود فائل فوٹو سینیٹر طلحہ محمود

سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور تعینات کردیا گیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کی اضافی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں، اس سے قبل وہ وزیرسیفران کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔

سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے ہے۔ مفتی عبدالشکور کے روڈ حادثے میں انتقال کے بعد اب وزارت کا اضافی قلمدان سینیٹر محمد طلحہ محمود سنبھالیں گے۔

سینیٹر طلحہ محمود اس سے قبل سیفران کے وفاقی وزیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ طلحہ محمود کے پاس سیفران کے ساتھ وزارت مذہبی امور کا قلمدان بھی ہوگا۔ اس سے قبل وزارت مذہبی امور کا قلمدان مفتی عبدالشکورکے پاس تھا۔

install suchtv android app on google app store