پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا،رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے  پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا، سمجھ سےبالاترہےکہ دہشت گردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا۔

 ایک تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثنا کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا، پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپیہ مانگا گیا سوچنےکی بات ہےکہ ثاقب نثار جب منصف تھا تب کیا کچھ کرتا تھا۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کو سازش کے تحت مسلط کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا، سمجھ سےبالاترہےکہ دہشت گردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا

install suchtv android app on google app store