اسلامی ماہ شعبان المعظم 1440 ہجری کا چاند نظر آگیا

اسلامی ماہ شعبان المعظم 1440 ہجری کا چاند نظر آگیا فائل فوٹو اسلامی ماہ شعبان المعظم 1440 ہجری کا چاند نظر آگیا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ نئے اسلامی ماہ شعبان 1440 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت محکمہ موسمیات میں ہوا۔

علاوہ ازیں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں ہوا۔

شعبان کے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا، یکم شعبان کل بروز اتوار 7 اپریل کو ہوگا۔ اس حساب سے شب برات 20 اپریل بروز ہفتے کی شب مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

خیال رہے اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ اسی ماہ میں روزے رکھنے کا حکم ہے۔

بعض احادیث کے مطابق حضور نبی کریم پورے شعبان روزے رکھا کرتے تھے اور انہیں رمضان المبارک کے روزوں سے ملادیا کرتے تھے، اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے، جس میں فرزندان توحید رات بھر جاگ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔

اس رات جس میں نئے سال کے لیے رزق، موت، پیدائش اور دیگر اہم معاملات سے متعلق حکم خداوندی سے فیصلے لکھے اور تبدیل کیے جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store