ایف آئی اے نے دوکروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی فائل فوٹو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے، دوکروڑساٹھ لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے خلاف جےآئی ٹی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں، ایف آئی اے کی اس اہم کارروائی میں حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہوگئے۔

خیال رہے کہ آج جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں بلاول بھٹو آصف علی زرداری کے ساتھ آج نیب میں پیش ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store