عدالت نے اسد طور کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے اسد طور کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا فائل فوٹو عدالت نے اسد طور کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے صحافی اور وی لاگر اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں ہوئی۔ عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں 5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسدطور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی جبکہ عدالت نے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کی ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسد طور کو جاری نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیدیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ نوٹسز خلاف قانون جاری ہوئے پھر ایف آئی آردرج ہو گئی، ایف آئی آر درج ہونےکے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، ازخود نوٹس کا اختیار نہیں اس لیے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ صرف نوٹسز کو چیلنج کیا گیا تھا اس لیے درخواست آبزرویشنز کے ساتھ نمٹا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store