وزیراعظم عمران سے چینی سفیر یاو جنگ کی ملاقات

وزیراعظم عمران سے چینی سفیر یائو جنگ کیس ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم عمران سے چینی سفیر یائو جنگ کیس ملاقات

چین کے سفیر یاو جنگ نے پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے اپنے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی اور دوست اور شراکت دار ہیں انہوں نے وزیراعظم کو سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

سفیر نے کہاکہ سی پیک کے آئندہ مرحلے میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور مزید تجارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور مضبوط شراکت دار ہیں۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کے چین کی سماجی اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنے عوام کی سماجی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے اور انہوں نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store