2 اجزاء سے تیار کریں ایسا مربہ جو چھوٹے قد والوں کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں

2 اجزاء سے تیار کریں ایسا مربہ جو چھوٹے قد والوں کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں فائل فوٹو

چھوٹا قد کوئی بری چیز یا عیب نہیں ہے لیکن ہمارے معاشرے میں عموماً اس بات کا مذاق اڑایا جاتا ہے جس کی وجہ سے انسانی شخصیت میں احساسِ کمتری پیدا ہوتی ہے جو کہ کسی کیلیئے بھی اچھی نہیں ہے۔ اسلیئے سب سے پہلے تو آپ جیسے ہیں خود کو ویسا قبول کریں اسکی بعد کوشش کریں۔

آئیے آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بنانا سیکھاتے ہیں جو کہ 30 سال کی عمر تک قد بڑھانے میں آپ کی مدد کرئے گا۔ ہم بات کر رہے ہیں بانس (بمبو) کے مربے کی، یہ اس موسم میں باآسانی کسی بھی نرسری سے مل جائے گا۔

بانس کا مربہ بنانے کا طریقہ:

۔ بانس کے 2 درمیانی ڈنڈے

۔ دیڑھ کلو چینی

۔ سب سے پہلے بانس کے ڈنڈے کی چھال/ چھلکا چھری کی مدد سے اتار لیں اور اسے سلائس کے شیپ میں گول گول کاٹ کر پانی کے پیالے میں ڈال دیں

۔ ایک دیگچی میں پانی بھر کے چولہے پر رکھیں اور گرم ہونے پر اس میں بانس کے کٹے ہوئے سلائس (ٹکڑے) ڈال کر اسے ابال لیں، جب نرم ہوجائے تو پانی کو چھان لیں۔

۔ دیگچی صاف کر کے اسے دوبارہ چولہے پر رکھیں اور اس میں چینی اور 3 گلاس پانی شامل کر کے اسکا شیرا بننے دیں، چینی اچھے سے گھل مل جائے تو بانس کے ٹکڑوں کو اس میں ڈال کر 10 سے 15 منٹ پکائیں، جب تک شیرا ایک تار کا نہ ہوجائے۔

۔ اب بانس کے ٹکڑے شیرے سے نکال کر رات بھر کیلیئے ڈھک کے رکھ دیں، اگلی صبح شیرے کو دوبارہ چولہے پر رکھ کے اس میں 1 لیموں کا رس اور بانس ڈال کر پھر پکائیں جب تک کہ شیرا ایک تار جتنا گاڑھا نہ ہوجائے۔


۔ لیجیئے مربہ تیار ہے! اسے ٹھنڈا کر کے کانچ کی برنی میں بھر کے رکھیں اور روزانہ صبح کھائیں انشاءاللّٰہ آپ کا قد تیزی سے بڑھے گا۔

install suchtv android app on google app store