کچھ دنوں سے ہر شخص ایک ہی شکایت کرتا نظر آتا ہے کہ مکھیوں نے پریشان کردیا ہے۔۔یہ مکھیاں اتنی ڈھیٹ ہیں کہ اگر ایک بار گھر میں داخل ہوجائیں تو انسان ہی باہر جائے گا لیکن یہ اپنی جگہ چھوڑتی ہی نہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے آپ کس طرح ان مکھیوں سے گھر میں رہتے ہوئے بھی نجات پاسکتے ہیں کچھ آسان اور آزمودہ ٹوٹکوں سے.
تھیلی کا ٹوٹکہ
یہ ٹوٹکا سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور اس کے نتائج سو فیصد موصول ہوئے ہیں۔۔۔ایک درمیانے سائز کی سفید تھیلی میں پانی بھریں۔۔۔یاد رکھئے پانی کھارا نا ہو۔۔۔اب اس پانی میں چار سے پانچ سکے ڈال دیں دو روپے والے یا پانچ روپے والے ۔۔۔اس تھیلی کو کچن یا لاؤنج میں جہاں مکھیاں زیادہ ہوں لٹکا دیں کسی اونچی جگہ پر یا کھونٹی میں ۔۔۔یاد رکھیں صبر سے کام لیں یہ نا ہو کہ لٹکاتے ہی سوچیں کہ مکھیاں فٹ سے ختم ہوجائیں گی۔۔ایک گھنٹے بعد اس کمرے سے مکھیوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔۔۔کیونکہ وہ وہاں ٹہر ہی نہیں پائیں گی۔۔۔ہوسکتا ہے کہ دورانیہ اس سے بھی کم ہو لیکن انتظار کریں کیونکہ نتیجہ آپ کے ہی حق میں ہوگا۔۔۔
گلابی چینی
پنساری کی دکان سے گلابی چینی لے آئیں اور یہ ٹوٹکا اس گھر میں نا کریں جہاں چھوٹے بچے موجود ہیں۔۔۔اگر پھر بھی کرنا ہے تو کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں بچوں کا ہاتھ پہنچنا ناممکن ہو۔۔ایک اسٹیل کی پلیٹ میں گلابی چینی ڈالیں اور اسے گھر کے صحن میں یا لاؤنج میں رکھ دیں۔۔۔گلابی چینی ان مکھیوں کا زہر ہے جس پر بیٹھتے ہی یہ بچ نہیں پاتیں۔۔۔تھوڑی ہی دیر میں مکھیوں کے ڈھیر پڑے ہوں گے لیکن وہ ساری مرچکی ہوں گی
سرکے کا ٹوٹکہ
ایک گلاس میں ایپل سائڈر کا سرکہ ڈال کر اس میں کاغذ کی چمنی بنا کر رکھ دیں۔۔۔اس سرکہ کی خوشبو مکھیوں کو پاس آنے پر مجبور کرے گی لیکن جیسے ہی وہ اس کے اندر آئیں گیں تو باہر نکل نہیں پائیں گی۔۔۔
لیموں کا ٹوٹکہ
لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر اس میں لونگیں بھر دیں۔۔۔بیس سے پچیس لونگیں گھسائیں اور یہ لیموں ان جگہوں پر رکھیں جہاں مکھیاں آتی ہوں۔۔۔یہ لونگ والا لیموں مکھیوں کے لئے جان لیوا ہے۔۔۔
یوکلپٹس کا تیل
ایک لمبی ربن کا ٹکڑا کاٹ لیں اور اس پر کئی قطرے یوکلیپٹس کے تیل کے ڈال دیں اور اسے دروازے کے ساتھ لٹکا دیں۔۔۔مکھیاں تو کیا کوئی کیڑہ بھی نہیں آئے گا-