ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ فائل فوٹو غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

اس حوالے سے ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔ سفیر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر واپس بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین نے ترکیہ کے اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا فیصلہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا اظہار ہے، دیگر ممالک بھی ایسے جرات مندانہ اقدامات کریں۔ دیگر ممالک غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کریں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کا سفیر بھی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ترکیہ سے پچھلے ماہ واپس جا چکا ہے۔

اس سے قبل اردن اور بحرین بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store