وزیراعظم عمران کی ملک بھرمیں مزدور بچوں کا سروے کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران کی ملک بھرمیں مزدور بچوں کا سروے کرنے کی ہدایت فائل فوٹو وزیراعظم عمران کی ملک بھرمیں مزدور بچوں کا سروے کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی ہے کہ و ہ ملک بھر میں مزدور بچوں کا سروے کرے اور ان بچوں کو غربت سے نکالنے اور تعلیم دینے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرے۔

وہ آج اسلام آباد میں جی ایس پی پلس کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو حقوق دلانے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ ہمارے مذہب اور آئین کا مرکزی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے بچوں کی مشقت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کلب، جم خانہ اور دیگر عوامی مقامات سمیت کلبوں میں تمام امتیازی سائن بورڈز فوری طور پر ہٹائے جائیں۔اس موقع پر وزیراعظم کو ایذا رسانی کی روک تھام سزائے موت میں کمی اور گھریلو تشدد کے خاتمے اور انسانی حقوق سے متعلقہ دیگر امور کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔

install suchtv android app on google app store