رس کا ایک گلاس بچوں کی صحت کیلئے کتنا اہم؟ نئی تحقیق

رس کا ایک گلاس بچوں کی صحت کیلئے کتنا اہم؟ نئی تحقیق فائل فوٹو رس کا ایک گلاس بچوں کی صحت کیلئے کتنا اہم؟ نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کے 100 فی صد خالص رس کا روزانہ ایک یا ایک سے زیادہ گلاس کا پیا جانا بچوں میں وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج پھلوں کے رس کی کھپت کو محدود کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں تاکہ اضافی کیلوریز (حراروں) اور وزن میں اضافے سے بچا جا سکے۔

بچوں پر کیے جانے والے مطالعوں کے حوالے سے ایک ریویو میں بتایا گیا کہ روزانہ 237 ملی لیٹر کا پھلوں کے خالص رس کا گلاس باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں سے تعلق رکھتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھوٹے بچوں کے وزن میں بڑے بچوں کی نسبت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ بڑوں پر کی جانے والی تحقیق کے ساتھ وہ تحقیق جن میں کیلوریز کی کھپت مرکز نہیں تھیں ان میں بھی 100 فی صد خالص رس کا تعلق وزن میں اضافے سے پایا گیا۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ اضافی کیلوریز اس تعلق میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ٹورونٹو سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ مشیل نیوین کےمطابق تحقیق کے نتائج 100 فی صد خالص جوس کی کھپت کو بالخصوص چھوٹے بچوں میں محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص جوس زیادہ مقدار میں مٹھاس اور توانائی کا حامل ہونے کی وجہ سے وزن میں اضافے کا سبب ہوسکتے ہیں۔ ان مشروبات میں ثابت پھل کے مقابلے میں انتہائی معمولی مقدار میں فائبر ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بھرے پیٹ کا احساس کم ہوتا ہے۔

جاما پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں 42 مطالعوں کو دیکھا گیا جن میں 17 بچوں اور 25 بڑوں پر مشتمل تھے

install suchtv android app on google app store