بچوں کو سبزیاں کیسے کھلائیں؟ آسان طریقہ جانیں

بچوں کو سبزیاں کیسے کھلائیں؟ آسان طریقہ جانیں فائل فوٹو بچوں کو سبزیاں کیسے کھلائیں؟ آسان طریقہ جانیں

والدین جب جب بچوں کو سبزیاں کھلانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ دور بھاگتے ہیں اور شوق سے سبزیاں نہیں کھاتے۔

بچوں کی وجہ سے والدین اکثر پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ کس طرح انہیں سبزیوں کی جانب راغب کیا جائے اور کیا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ان کا بچہ سبزیاں بھی کھانے لگے۔ لیکن ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپ اپنے بچوں کو اس غذا کے ساتھ ناصرف زیادہ سبزیاں کھانے پر مجبور کر سکتے ہیں، بلکہ وہ اسے خوشی سے اور مسکراتے ہوئے کھائیں گے۔

یوٹاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم کے مطابق آلو وہ طاقت ور سبزی جسے اسکول جانے کی عمر کے بچوں کو روزانہ ایک سے تین کپ سبزیوں کی تجویز کردہ مقدار تک کھلانے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق نیوٹریئنٹس نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے جسے الائنس فار پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ایپری کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی، اس تحقیق کے پیچھے جو خیال تھا وہ سبزیوں کو عام طور پر پسند کی جانے والی خوراک کے ساتھ ملانا جیسے آلو جو کہ 7 سے 13 برس تک کہ بچوں میں سبزیاں کھانے کی مجموعی استعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس میں بچوں کو دوسری سبزیوں کی ترغیب دلانے کے لیے آلو کے ساتھ پیش کیاگیا، اس تحقیق میں اسکول جانے والے 65 بچوں کو شامل کیا گیا۔

بچوں کے اسکول کے کیفے ٹیریا ٹرے میں ایک کنٹرول میل میں چکن نگٹس، دودھ، بغیر چینی کے سیب کی چٹنی، کیچپ اور مٹر اور گاجر، جبکہ اسی ٹرے میں دوسری سائیڈ پر ہول ویڈ بریڈ کے رول، مصالحہ دار آلو اور میک چین کے اسمائلی فیس لیے آلو کو دوسری سبزیوں کے ساتھ رکھ کر پیش کیا گیا۔

نتائج کے مطابق آلو کے ساتھ دیگر سبزیوں کو پیش کیا گیا تو اس طرح ان کی مقدار میں اوسطاً اضافہ ہوا۔ تاہم محققین آلو کے حوالے سے کچھ صحت کے مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہیں، ان کے مطابق فرائی کیے ہوئے آلو کو زائد مقدار میں کھانا صحت کے لیے مضر سمجھاجاتا ہے۔تاہم محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آلو کے پکانے کے انداز کو تبدیل کر کے اس کے صحت کے حوالے سے خطرات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store