وفاقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

وفاقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا فائل فوٹو وفاقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب اور 5 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے پر حکومتی ٹیم اور تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دو، دو نمائندوں کے دستخط موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق اور صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت جب کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری اور مرکزی ناظم اعلیٰ محمد وحید نور نے دستخط کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے اور دھرنا ختم کرنےکا اعلان کچھ دیر بعد لاہور میں حکومتی ٹیم اور علماء کے وفد کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

5 نکاتی معاہدے کے نکات:
آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے۔ جس پر حکومت معترض نہ ہو گی۔
آسیہ بی بی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکے لیےکارروائی کی جائے گی۔
آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
آسیہ کی بریت کےخلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے گا
اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔

install suchtv android app on google app store