وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کرتے ہوئے چار دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ فائل فوٹو وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کرتے ہوئے چار دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کرتے ہوئے چار دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔

وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا تاہم اب وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ پر چھٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث مرکزی بینک 29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔

install suchtv android app on google app store