وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی فائل فوٹو وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈشنل سیکریٹری دفاع اور ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

اٹارنی جنرل نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی جس کے مطابق سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کو ذمہ داران کے تعین کا ٹاسک دیا گیا ہے، کمیٹی تمام دستاویزات، ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لی گی۔ کمیٹی متعلقہ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی متعلقہ قوانین کی روشنی میں معاملہ کا جائزہ لی گی جبکہ متعلقہ مینجمنٹ کے کردار اور ہدایات کا بھی جائزہ لی گی، کمیٹی اپنی تجاویز کے ساتھ رپورٹ پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store