پنجاب انتخابات کیس: وفاقی حکومت کی لارجر بینچ کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ آف پاکستان فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کیلئے وفاقی حکومت کی لارجر بینچ کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا مستردکردی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے انتخابات نظرثانی کیس کی کازلسٹ جاری کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے انتخابات میں تاریخ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

install suchtv android app on google app store