حکومت کا مظاہرین سے مذاکرات کا فیصلہ، ٹیم تشکیل دے دی

حکومت کا مظاہرین سے مذاکرات کا فیصلہ، ٹیم تشکیل دے دی فائل فوٹو حکومت کا مظاہرین سے مذاکرات کا فیصلہ، ٹیم تشکیل دے دی

وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے دی جو صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری مظاہروں کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اس خصوصی کمیٹی میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی حکومتی رٹ کو برقرار کرنے کے لیے لائحہ عمل بنائے گی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔

وزیراعظم نے معاملہ کو افہام سے حل کرنے کےلیے مذاکراتی ٹیم کی منظوری دی۔

install suchtv android app on google app store