الیکشن کمیشن کا وزیراعظم سمیت کئی ارکان اسمبلی کو نوٹس

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم سمیت کئی ارکان اسمبلی کو نوٹس فائل فوٹو الیکشن کمیشن کا وزیراعظم سمیت کئی ارکان اسمبلی کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے مبینہ طور پر انتخابی اخراجات کے قانونی تقاضے پورے نہ وزیراعظم سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں ارکان اسمبلی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی اخراجات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے چھیانوے اورصوبائی اسمبلیوں کے چھیالیس ارکان کونوٹسزجاری کئے ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے علاوہ راجہ پرویزاشرف اورخواجہ آصف کے نام بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی اخراجات کے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پرنوٹس جاری ہوااور انتخابی اخراجات کی دستاویزات میں مطابقت نہیں جبکہ ارکان اسمبلی نے تشہیری مہم کے دوران قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے۔جس پر ارکان اسمبلی کونوٹس جاری کر تے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ تشہیری مہم کیلئے پرنٹرزکانام اوررابطہ نمبرلکھناضروری ہے جبکہ جمع کرائی گئی رسیدوں کی بینک اسٹیٹمنٹ کیساتھ مطابقت بھی ضروری ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلدیاتی سیکریٹریز کا اجلاس 28 ستمبر بروز جمعہ کو طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کریں گے،اجلاس میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حائل مشکلات اور ان کے حل کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پرانے شماریاتی بلاک کی انتخابی فہرستوں کے باعث ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مسائل کا حل نکالا جائے گا، اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے بلدیاتی سیکریٹریز کا موقف سامنے آنے کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جبکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق صوبوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد بھی شرکت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store