علی محمد خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا

علی محمد خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا فائل فوٹو علی محمد خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا

پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، جہاں وزیر مملکت علی محمد خان نے اپنےعہدے کا حلف اٹھایا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علی محمد خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں سیاسی کارکنوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

علی محمد خان خیبرپختونخوا سے ایک سینئر پی ٹی آئی لیڈر ہیں،انہوں نے عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں این اے بائیس مردان سے کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا محمد قاسم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس سے قبل پندرہ ستمبر کو وفاقی حکومت نے کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے مزید چار سے پانچ وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاتھا، ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا ، فضل محمد خان ،علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ناراض ہونے والے محمد میاں سومرو کو بھی منانے کی کوششیں کی جارہی تھی۔

install suchtv android app on google app store