پیپلزپارٹی کی موجودہ حالت کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں: شاہ محمود

 پیپلزپارٹی کی موجودہ حالت کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں: شاہ محمود فائل فوٹو پیپلزپارٹی کی موجودہ حالت کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں: شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

پنجاب زرداری اور پیپلزپارٹی کو تسلیم نہیں کرتا۔ پیپلزپارٹی میں اب بھی بلاول نہیں بلکہ زرداری بااختیار ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20 جولائی کو عمران خان ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اپنا نقطہ نظر عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

عمران خان جنوبی پنجاب کو اس کا تشخص دینے آرہے ہیں۔

 پنجاب پیپلزپارٹی کو تسلیم نہیں کرتا، یہاں مقابلہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حالت کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں۔ میثاق جمہوریت سے اداروں کا استحاکم ملتا ہے تو بلاول کا ساتھ دیں گے۔ پیپلزپارٹی ابھی بھی (ن) لیگ سے ڈیل کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store