جیکب آباد:پیرامیڈیکل اسٹاف مطالبات کے حق میں سراپااحتجاج

جیکب آباد:پیرامیڈیکل اسٹاف مطالبات کے حق میں سراپااحتجاج فائل فوٹو

جیکب آباد میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے مطالبات کے حصول کی خاطر احتجاجی ریلی نکالی گئی،،مظاہرین  نے  ڈی سی چوک پر دھرنا دے دیا۔

جیکب آباد میں پیرا میڈیکل اسٹاف مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے،

احتجاجی ریلی سول اسپتال سے لیکر ڈی سی چوک تک نکالی گئی،،ریلی کے شرکا ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے تھے،،

مظاہرین نے سروس اسٹریکچر کی بحالی کے لئے شدید نعرے بازی کی،،

اس موقع پر ریلی کی قیادت کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے ملازمین کوسن کوٹہ ،ٹائم اسکیل سمیت دیگر جائز مطالبات بحال نہیں کئے جا رہے ،،

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے این جی اوز کے حوالے کئے گئے اسپتالوں کو واپس لیا جائے،،تاکہ سندھ کے غریب اور مستحق مریضوں کو طبی امداد سمیت تمام سہولیات میسر آ سکیں۔

install suchtv android app on google app store