شکارپور: خانپور انڈس ہائی وے پر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم 4 افراد جاں بحق

شکارپور: خانپور انڈس ہائی وے پر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم 4 افراد جاں بحق شکارپور: خانپور انڈس ہائی وے پر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم 4 افراد جاں بحق

شکارپور کے قریب خانپور بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چار افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کوچ میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئیں، حادثے میں پچیس افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مسافر کوچ جیکب آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ شکارپور کے قریب خانپور بائی پاس پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع پرامدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

install suchtv android app on google app store