جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کا امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کا امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ فائل فووٹﷺ

جیکب آباد میں متاثرینِ سیلاب نے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیکب آباد کے گاؤں نوازو کے سیلاب سے متاثرہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ہماری فصلیں تباہ ہو گئیں اور مکانات گر گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری طور پر ٹینٹ اور راشن فراہم کیا جائے، مطالبے پورے نہ ہونے تک احتجاج کریں گے۔



install suchtv android app on google app store