پرویز رشید نے چوہدری نثار کو منافق قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہری ثنار کو منافق قرار دے دیا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہری ثنار کو منافق قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہدری نثار کو منافق قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک الیکشن انتخابی نشان شیر کے بغیر لڑا اور وہ بُری طرح ہار گئے۔

خیال رہے گذشتہ روز چوہدری نثار نے پرویز رشید پر تابڑ توڑ حملے کئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا وہ پارٹی کا پردھان منتری بنا بیٹھا ہے، ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تو پرویز رشید کے کرتوت سامنے آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈان لیکس کے بعد چوہدری نثار اور پرویز رشید کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن دونوں کے درمیان نئی لفظی جنگ دو روز قبل اس وقت شروع ہوئی جب پرویز رشید نے کہا تھا کہ چوہدری نثار فوج کے ایک گروہ کو خوش کرنے کے لئے ڈان لیکس کے معاملہ پر انہیں پارٹی سے نکالنا چاہتے تھے، پارٹی نے چوہدری نثار کو نکالا تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔چوہدری نثار

install suchtv android app on google app store