ضمنی الیکشن کیلئے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور

چوہدری نثار علی خان فائل فوٹو چوہدری نثار علی خان

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کے لیے چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

دوسر جانب کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور بھی کرلیےگئے۔

ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔

این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔

خیال رہےکہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store