میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کروں گا، چوہدری نثار

 چوہدری نثار فائل فوٹو چوہدری نثار

سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں اور میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔

نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سرپرائز یہ کہہ کر دیا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے، بلاول بھٹو

سیاسی مستقبل سے متعلق سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کروں گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چوہدری نثار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وضاحت کی تھی کہ عمران خان سے کالج کے زمانے سے دوستی ہے لیکن ان کی اپنی سیاست ہے اور میری اپنی سیاست ہے، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن ڈٹ کر لڑوں گا۔

install suchtv android app on google app store