پی ٹی آئی جلسہ، دعوت ملی نہ میں جاؤں گا، چودھری نثار

 چودھری نثار علی خان فائل فوٹو چودھری نثار علی خان

سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کی دعوت ملی ہے نہ وہ جلسے میں شرکت کریں گے۔ بی بی سی اردو سے گفتگو میں چودھری نثار نے پی ٹی آئی یا کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ووٹرز پر چھوڑ دیا۔

بی بی سی کے مطابق چودھری نثار نے کہا ہے کہ میں وقتی فائدہ کے لیے پارٹی بدلنے والا نہیں۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ دیے جانے پر کوئی پارٹی جوائن نہ کی۔ اب چار سال گزر گئے ہیں، مجھے کوئی پارٹی جوائن کرنے کی جلدی نہیں۔ اس بات کا جواب عام انتخابات کے وقت مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسٹرازینیکا ویکسین اومی کرون سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما نے کہا کہ میرے ووٹرز نے مجھے اپنی کشتی کا ملاح بنایا ہے۔ میں ان سے مشاورت کروں گا کہ اس کشتی کو میں کس جانب لے کر چلوں۔ مشاورت کے بعد ملاح کشتی کی سمت کا تعین کرے گا۔

انہوں نے کہاہے کہ اگر میرے حلقوں کے ووٹرز نے کہا کہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑو، تو میں ان کے فیصلے کے سامنے سر تسلیمِ خم کر دوں گا۔ اگر انہوں نے اس سے مختلف رائے دی تو اس کو پیش نظر رکھ کر فیصلہ کروں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے جلد ہی سوشل میڈیا پر فعال ہونے کا فیصلہ بھی سنا دیا۔ کہا سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ سیاسی مخالفین نے میرے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔ ان کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store