پیپلز پارٹی کا بینظیر قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

 پیپلز پارٹی کا فیصلے کے خلاف 3 اپیلیں دائر کرنے کا اعلان فائل فوٹو پیپلز پارٹی کا فیصلے کے خلاف 3 اپیلیں دائر کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے بینظیر قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بلاول ہاؤس کراچی میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی پی رہنما لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن نے بینظیر بھٹو قتل کیس پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ: مشرف اشتہاری قرار، 5 ملزمان بری، 2 کو سزا

اجلاس میں بینظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ سابق صدر آصف علی زرداری بطور متاثرہ فریق اپیل دائر کریں گے جو سردار لطیف کھوسہ فائل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھٹو قتل کیس: 6 ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس کے فیصلے پر نقائص اور دیگر امور پرمشاورت کی گئی، بینظیر کے شرعی وارث اپیل کا حق رکھتے ہیں جب کہ بینظیر قتل کیس کے عدالتی فیصلے کیخلاف تین اپیلیں دائر کریں گے اور مشاورت کے بعد آصف زرداری نے وکالت نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بےنظیر بھٹو قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 سال بعد بینیظر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سی پی او اسلام آباد سعود عزیز اور ایس پی خرم اشفاق کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی جب کہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کیس: پولیس افسران نے اپنی سزا چیلنج کردی

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے اجازت لیے بغیر مشرف کو وفاقی حکومت نےبھگایا جبکہ چوہدری نثار نہیں سابق صدر کو محفوظ راستہ فراہم کیا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ بیت اللہ محسود اور چار ساتھیوں کو اللہ نے کیفر کردار کو پہنچایا جبکہ بے نظیر کے قاتل کو ساری دنیا نے دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 31 اگست کو 10 سال بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں 5 ملزمان کو بری اور جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17، 17 سال کی سزا کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف کی روانگی، بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف مظاہروں کی کال دیدی

سابق وزیراعظم کے بچوں نے اپنی والدہ کے قتل کیس کا فیصلہ ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

عدالتی فیصلے پر بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھٹوقتل کیس: مارک سیگل کےبیان کیخلاف پرویزمشرف کی درخواست مسترد

پیپلزپارٹی کے چیرمین اور شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھٹو قتل کیس: رحمان ملک کی گواہی کو غیر ضروری قرار دے دیاگیا

خیال رہے کہ 27 دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی پر لیاقت باغ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں۔

 

install suchtv android app on google app store