بےنظیر بھٹو قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

 پاکستان پیپلزپارٹی کی چیر پرسن بےنظیربھٹو فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کی چیر پرسن بےنظیربھٹو

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کی چیر پرسن بےنظیربھٹو قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں 5 ملزمان کو بری، 2 کو سزا جب کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی قرقی کا حکم دیا۔

مزید جانئیے: بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ: مشرف اشتہاری قرار، 5 ملزمان بری، 2 کو سزا

اسی مقدمے کا تفصیلی فیصلہ 34 صفحات پرمشتمل ہے جسے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغرخان نے تحریر کیا۔

فیصلے کے مطابق سعود عزیز نے بےنظیرکی باکس سیکیورٹی پرمشتمل ایلیٹ پولیس یونٹ ہٹوائی جب کہ پولیس نے بےنظیر بھٹو کی گاڑی کو اکیلا چھوڑدیا اور ایک گھنٹہ 40 منٹ بعد ہی کرائم سین دھونےسے شواہد ضائع ہوئے۔

تفصیلی میں فیصلے کہا گیا ہے کہ واقعے کی جگہ دھونے سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیےشواہد اکٹھے کرنا ممکن نہیں رہا اور پوسٹ مارٹم نہ کرانے سے بےنظیر بھٹو کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جب کہ استغاثہ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی لہذا پانچوں گرفتارملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیربھٹوقتل کیس: مارک سیگل کےبیان کیخلاف پرویزمشرف کی درخواست مسترد

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پرویزمشرف کو پیش ہوکر صفائی دینے کے لیے کئی بار سمن جاری کیے گئے اورانہیں اسکائپ کے ذریعے بھی بیان دینے کی پیش کش کی گئی، سابق صدرپرویزمشرف کےخلاف کیس الگ چلایا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی رپورٹ کوبھی فیصلےکاحصہ بنایا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بے نظیر قتل کیس، بلاول، بختاور اور آصفہ نے تحفظات کا اظہار کردیا

خیال رہے کہ 27 دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی پر لیاقت باغ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں جب کہ سانحہ کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store