فاٹا میں تباہ گھروں کیلئے معاوضوں کی ادائیگی جلد شروع ہوگی:عبدالقادر

قومی اسمبلی قومی اسمبلی

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ فاٹا میں فوجی آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کیلئے معاوضوں کی ادائیگی جلد شروع کی جائے گی۔

محمد جمال الدین کی طرف سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے بحالی اور تعمیر نو یونٹ کو تقسیم کرنے کیلئے پانچ ارب روپے جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فاٹا سیکرٹریٹ ، قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ، گورنر اور مسلح افواج کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاوضے کی رقم تقسیم کریں۔ارکان کی طرف سے آج قومی اسمبلی میں دو بل پیش کئے گئے جن میں خواتین کی منصفانہ نمائندگی کا بل 2015 اور اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن کا بل 2015شامل ہے۔سپیکر نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دئیے۔

install suchtv android app on google app store