آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ حکومت کی نہیں وفاق کی ذمہ داری ہے: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

عمران خان نے کہا آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔ مرکز تنقید کے بجائے مدد کرے۔ متاثرین کے معاملے پر پرویز خٹک سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

ساہیوال روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا ماروی میمن ڈرامے کرنے سے پہلے وفاقی حکومت سے پوچھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اب تک 30 لاکھ آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ میں آ چکے ہیں ۔ آئی ڈی پیز پختون خواہ حکومت کا ایشو نہیں ہے بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی حکومت کو خیبر پختون خواہ حکومت کی مدد کرنی چاہیے۔ عمران خان نے کہا پرویز خٹک نے آئی ڈی پیز کے مسئلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے اور ثابت کر دیا جائے پی ٹی وی پر حملہ میں نے کروایا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

 

install suchtv android app on google app store