مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس کا ذمہ دار مشرف کو قرار دیدیا

مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس کا ذمہ دار مشرف کو قرار دیدیا مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس کا ذمہ دار مشرف کو قرار دیدیا

 

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہ مارک سیگل کے بیان کی نقول فریقین کو جاری کر دی گئی ہیں۔

مارک سیگل نے بے نظیر کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیا ۔ بے نظیر نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کے خطرے بارے خط میں لکھا۔

بیان کے مطابق گلف خفیہ ایجنسی نے کال ٹریس کی جس میں بے نظیر کے قتل کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ پرویز مشرف نے وعدہ کیا کہ بے نظیر کی سیکورٹی کیلئے موبائل جیمرز دیئے جائیں گے۔ سانحہ ہوا تو پتہ چلا کہ مشرف کی جانب سے دیئے گئے موبائل جیمرز ناکارہ ہیں۔

مارک سیگل نے بتایا کہ 25 ستمبر2007 کو میرے سامنے بے نظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی ، پرویز مشرف کی کال سننے کے بعد بے نظیربھٹو شدید پریشان ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store