بینظیرقتل کیس میں ایس ایس پی اشتہاری قرار، مارک سیگل نومبر میں جرح کیلئے دستیاب ہونگے

بینظیر بھٹو شہید بینظیر بھٹو شہید

وزارت خارجہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کو بتایا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل نومبر کے پہلے ہفتے میں جرح کیلئے دستیاب ہونگے ، عدم حاضری پر مقدمے کی تفتیشی ٹیم کے رکن ایس ایس پی طاہر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

مقدمے کے اہم گواہ مارک سیگل کے بیان پر جرح کے حوالے سے وزارت خارجہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ مارک سیگل نومبر کے پہلے ہفتے میں بیان پر جرح کیلئے دستیاب ہونگے۔

استغاثہ کے گواہ ایس ایس پی طاہر ایوب اور مدعی مقدمہ کاشف ریاض عدالت پیش نہ ہو سکے ، عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود عدم پیشی پر ایس ایس پی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے انسپکٹر کاشف ریاض کو جرح کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store