بینظیر قتل کیس: ایس ایس پی طاہر ایوب کی عدالت حاضری پر وارنٹ گرفتاری منسوخ

بینظیر بھٹو فائل فوٹو بینظیر بھٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن ایس ایس پی طاہر ایوب کی پیشی کے بعد وارنٹ گرفتاری اور اشتہار منسوخ اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہونا تھی ، فاضل جج رائے ایوب مارتھ کی رخصت کے باعث مقدمے میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

وارنٹ گرفتاری اور اشتہار جاری ہونے کے بعد بینظیر قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے رکن ایس ایس پی طاہر ایوب عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈیوٹی جج نے طاہر ایوب کے وارنٹ اور اشتہار منسوخ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ، مقدمے کی سماعت چھبیس اکتوبر کو دوبارہ ہوگی.

install suchtv android app on google app store