بلاول بھٹو نے والدہ، نانا اور والد کی طرح ملکی سیاست میں تاریخ رقم کر دی

بھٹو فیملی فاہل فوٹو بھٹو فیملی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے والدہ بینظیر بھٹو، نانا ذوالفقار بھٹو اور والد آصف زرداری کی طرح ملکی سیاست میں تاریخ رقم کردی۔

33 سالہ بلاول بھٹو آج پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ بن گئے ہیں، ان کی والدہ بے نظیر بھٹو سب سے کم عمر وزیر اعظم اور نانا ذوالفقار بھٹو سب سے کم عمر صدر تھے۔

اسی طرح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے والد آصف زرداری سب سے کم عمر منتخب صدر ہوئے تھے۔

بلاول بھٹو نے اپنی ہی پارٹی کی حنا ربانی کھر کا سب سے کم عمر وزیر خارجہ ہونے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔

دونوں 33، 33 سال کی عمر میں وزیر خارجہ بنے لیکن دنوں کے حساب سے بلاول کی عمر 12 ہزار 271 دن بنتی ہے جب کہ حنا ربانی کھر کی عمر 2011 میں 12 ہزار 295 دن بنتی تھی۔

اس طرح بلاول بھٹو صرف 25 دن کے فرق سے پاکستان کی تاریخ کے نوجوان ترین وزیر خارجہ قرار پائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت بھی حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ ہی ہیں۔

بلاول بھٹو کی طرح ان کی نانا ذولفقار علی بھٹو بھی بھی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں، اور تو اور بلاول بھٹونے پرانے حلیف اور اِس وقت کے حریف شاہ محمود قریشی کا قلمدان سنبھالا ہے۔

سب سے زیادہ عرصے کیلئے یہ منصب صاحبزادہ یعقوب علی خان نے سنبھالا تھا ۔ وکی پیڈیا کے مطابق سرتاج عزیز یہ منصب سنبھالنے والے سب سے عمر رسیدہ وزیر تھے۔

install suchtv android app on google app store