قوم بینظیربھٹوکوکبھی فراموش نہیں کرے گی، بلاول بھٹو

قوم بینظیربھٹوکوکبھی فراموش نہیں کرے گی، بلاول بھٹو فائل فوٹو قوم بینظیربھٹوکوکبھی فراموش نہیں کرے گی، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شہید ماں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بینظیربھٹوایک مثالی عالمی لیڈرتھیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیرنے جمہوریت کیلئےتاریخی جدوجہد کی، قوم بینظیربھٹوکوکبھی فراموش نہیں کرے گی۔

بے نظیربھٹو کے چودھویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بی بی شہید کی 14ویں برسی کے موقع پر کہا کہ بینظیر بھٹو کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک ہمارے لیے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، ملک کی آزادی ، وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے ، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا وقار بے توقیر کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store